ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیغام دیتےہوئے آج کی دنیا میں ذرائع ابلاغ کی توانائيوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ذرایع ابلاغ حریت پسند اور حق کے متوالے انسانوں کو ایک محاذ میں اور ایک دوسرے کے ساتھ شامل کرنے کی توانائي رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہسپان ٹی وی کو امن و صلح کا پیغامبر اور تسلط پسندوں کی راہ میں رکاوٹ بن جانا چاہیے۔
ادھر اسلامی جمہو ریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ہسپان ٹی وی کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ذرائع ابلاغ کی طاقت فوجی طاقت کے برابر ہوچکی ہے اور ذرائع ابلاغ ہی آج کے تنازعات میں ہار جیت کا فیصلہ کرتےہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آئي آر آئي بی کی ورلڈ سروسس کی کارکردگي کو سراہتےہوئے کہا کہ ان سروسس نے اطلاع رسانی کے شعبے میں فخریہ کارنامے انجام دئےہیں اور عالمی سطح پر ایران کا بول بالا کیا ہے۔
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی ادارے کی ورلڈ سروسس ہسپان ٹی وی نے آج سے باضابطہ طور پر اپنی چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز کیا ہے.........
/169